اشاعتیں

ستمبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

رب کعبہ سے ہر ایک بات کہو

 ربِ کعبہ سے ہر اک بات کہو راتوں میں آخری پہر کی دل سوز مناجاتوں میں جب وہ خالق ہے وہ رازق وہی ہے معبود ذکر اس ذات کا پھر کیوں نہ کروں باتوں میں  زندگی جو کہ عبادت کے لیے تھی،،ہاے صبح تا شام گزرتی ہے خرافاتوں میں بے زبانوں کو ہوئی قوتِ گویائی عطا حضرتِ احمدِ مرسل سے ملاقاتوں میں  پتے پتے بھی ھو اللہ احد کہتے ہیں کھیت کھلیان جلا پاتے ہیں برساتوں میں اس کو ہو جاے اگر نسبتِ باری حاصل ہو گا شامل غمِ دل قیمتی سوغاتوں میں اپنے باطن سے سیاہی کا اترنا دیکھیں ہاتھ دے کر کسی کامل کے کبھی ہاتھوں میں بادشاہوں کے محلات کی دھج اپنی جگہ مردِ درویش کا حجرہ ہے خراباتوں میں نسیم خان

غزل

 غزل  📝۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔📝 وطن سے کیوں نئی ہجرت دوبارہ کر نہیں جاتا  پریشاں ہے حکومت کیوں مسلماں ڈر نہیں جاتا مرا ہر لفظ اس باعث درِ نایاب جیسا ہے   معانی کے سمندر سے کبھی باہر نہیں جاتا  انا کے ساتھ وابستہ جو رکھتا ہے مراسم کو کبھی احساس کا چھو کر اسے پیکر نہیں جاتا قسم اللہ کی تب تک مچلتا ہی رہے گا دل لہو سے سینہء شمشیر جب تک بھر نہیں جاتا مسائل کی ہوا اس کے ہمیشہ ساتھ رہتی ہے مسافر در بدر پھرتا ہے لیکن گھر نہیں جاتا خدا کے ذکر سے قلب و نظر میں جان پڑتی ہے خدا کے ذکر سے ایمان دل میں مر نہیں جاتا رِہا ہو کر قفس سے گو زمانے بیت جاتے ہیں اسیری کا نگاہوں سے مگر منظر نہیں جاتا  نسیم خان

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Naat Shareef نعت شریف

Naat نعت

Ghazal غزل