📝۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔📝 دشمن کا بڑا ربط ہے رہبر سے ہمارے امید نہیں جیت کی لشکر سے ہمارے قدموں سے زر و لعل و گہر جلد اٹھا لو دستار نہ اترے گی میاں سر سے ہمارے سائل!!! نہیں زنجیر ہمارے کوئی در پر لے جا جو ضرورت ہو کھلے در سے ہمارے ظالم سے ملاقات ہے طے گرچہ ہماری پہلو نہ بدل لے وہ کہیں ڈر سے ہمارے دراصل ہمیں گوش بر آواز نہیں ہیں آتی ہے صدا زور کی اندر سے ہمارے صورت کوئی پھر اس کے تحفظ کی نہیں ہے قطرہ جو نکل جاے سمندر سے ہمارے اس دل کی طبیعت میں ہے درویش مزاجی بے کار الجھتے ہو سکندر سے ہمارے گزرا ہے وہ منزل کی طرف کر کے اشارہ گزرا جو جنازہ ہے برابر سے ہمارے ہم نیند سے اٹھ کر انہیں پلکوں پہ رکھیں گے بیدار ہوے خواب جو بستر سے ہمارے غصہ نے ہمارے ہمیں برباد کیا ہے ہم قتل ہوے آپ ہی خنجر سے ہمارے منزل کی طلب میں ہیں چلے کتنی مسافت اندازہ لگا میل کے پتھر سے ہمارے نسیم خان
Ghazal غزل
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
📝۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔📝
تھا میرا ستم گر جو ستمگر نہیں نکلا
الزام مرے قتل کا اس پر نہیں نکلا
اِس دل میں کئی رنگ کے آے گئے موسم
صد شکر تری یاد کا منظر نہیں نکلا
افسوس نہ بر آئی مرے دل کی تمنا
افسوس مرے دھڑ سے مرا سر نہیں نکلا
عاشق کی کمر ٹوٹ گئی بارِ الم سے
جامہ سے مگر عشق کے باہر نہیں نکلا
باطل جو مچاتا ہے مچانے دو اچھل کود
باطل سے ابھی جنگ کو لشکر نہیں نکلا
کچھ سال سے میں دور بہت دور ہوں گھر سے
کچھ سال سے اس دل سے مگر گھر نہیں نکلا
تبدیلیء حالات کو لازم ہے جماعت
قطرہ سے کبھی کوئی سمندر نہیں نکلا
اس کو نہ کبھی قافلہ سالار بنانا
حالات کے طوفاں سے جو ہو کر نہیں نکلا
نسیم خان
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
اس بلاگ سے مقبول پوسٹس
سجدہ سہو کا مکمل طریقہ
سجدہ سہو کا مکمل طریقہ سجدہ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ قعدہ اخیرہ میں پوری التحیات پڑھنے کے بعد (درود شریف اور دعا پڑھے بغیر) صرف دائیں طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرلیے جائیں، اور ہر سجدے میں حسبِ معمول "سبحان ربي الأعلى" کہے اور سجدے کے بعد بیٹھ کر التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر دائیں اور بائیں سلام پھیر دیا جائے۔ نصوص کی روشنی میں فقہاءِ احناف نے اسی طریقے کو ترجیح دی ہے، لہٰذا فقہ حنفی کے مطابق اسی پر عمل کیا جائے۔ سوال میں مذکورہ طریقہ سجدہ سہو کے لیے مسنون نہیں، البتہ اگر کوئی قعدہ اخیرہ میں بھول کر تشہد، درود شریف اور دعا پڑھ چکا ہو، اور پھر اسے یاد آئے کہ مجھ پر سجدہ سہو لازم ہے، تو اسی وقت دائیں طرف سلام پھیرنے کے بعد وہ سہو کے دو سجدے کرکے دوبارہ التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیرے تو سجدہ سہو ادا ہوجائے گا۔ الفتاوى الهندية (1/ 125): "(الباب الثاني عشر في سجود السهو) وهو واجب، كذا في التبيين هو الصحيح، كذا في الهداية والوجوب مقيد بما إذا كان الوقت صالحا حتى إن من عليه السهو في صلاة الصبح إذا لم يسجد حتى طلعت الشمس بعد السلام الأول سقط عنه السجود وكذا ...
Naat Shareef نعت شریف
📝۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نعت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔📝 بنی نوع بشر میں آپ کو برتر بناتے ہیں خدا انسانیت کا آپ کو رہبر بناتے ہیں ہے ویسے تو جہاں سارا خدا کی ذات کا مظہر الگ سب سے محمد کا مگر پیکر بناتے ہیں درودِ پاک پڑھتے ہیں ادب سے آنکھ موندے ہم تصور میں مدینہ کا حسیں منظر بناتے ہیں اُنہیں دل کی طرف عشقِ نبی الہام ہوتا ہے عقیدت کا محمد کی جو دل کو گھر بناتے ہیں نبی کی سنتوں کو کر کے اپنی ذات پر نافذ دلوں میں اہل باطل کے ہم اپنا ڈر بناتے ہیں ہمیں آقاء دو عالم سے نسبت ہے جہاں والو!! سو ہم بنیاد کا اپنی اسے پتھر بناتے ہیں فراقِ مصطفی میں چیخ پڑتا ہے شجر واللہ صحابہ جب نبی کے واسطے منبر بناتے ہیں حضورِ پاک کے صدقہ خدا سے مانگ کر دیکھو خدا بگڑے ہوے حالات کو بہتر بناتے ہیں خدا کا خاص ہوتا ہے کرم جس پر بھی دنیا میں خدا اس شخص کو سادات کا نوکر بتاتے ہیں نسیم خان
Naat نعت
📝۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نعت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔📝 صدقہ حبیبِ پاک کا پایا تھا اور بس مجھ کو خدا نے اپنا بنایا تھا اور بس دل ہوتے ہوتے رشکِ فلک ہو گیا مرا عشقِ نبی کو اس میں بسایا تھا اور بس لکھنے لگا ہوں فرطِ عقیدت میں نعت جو طیبہ مرے خیال میں آیا تھا اور بس روضہ پہ ہو سکا تھا دمِ حاضری یہی اشکوں کا ایک سیل بہایا تھا اور بس دل کے بہت قریب مرے آگئے حضور دل کو جہان بھر سے ہٹایا تھا اور بس چہرہ چھپا رہا تھا اُدھر چودھویں کا چاند چہرہ اِدھر نبی نے دکھایا تھا اور بس حرکت میں آ گئے تھے فرشتے نسیم خاں صلی علی زبان پہ آیا تھا اور بس نسیم خان
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں