غزل

    📝۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔📝 دشمن کا بڑا ربط ہے رہبر سے ہمارے امید نہیں جیت کی لشکر سے ہمارے قدموں سے زر و لعل و گہر جلد اٹھا لو دستار نہ اترے گی میاں سر سے ہمارے سائل!!! نہیں زنجیر ہمارے کوئی در پر لے جا جو ضرورت ہو کھلے در سے ہمارے  ظالم سے ملاقات ہے طے گرچہ ہماری پہلو نہ بدل لے وہ کہیں ڈر سے ہمارے دراصل ہمیں گوش بر آواز نہیں ہیں آتی ہے صدا زور کی اندر سے ہمارے  صورت کوئی پھر اس کے تحفظ کی نہیں ہے قطرہ جو نکل جاے سمندر سے ہمارے اس دل کی طبیعت میں ہے درویش مزاجی بے کار الجھتے ہو سکندر سے ہمارے گزرا ہے وہ منزل کی طرف کر کے اشارہ گزرا جو جنازہ ہے برابر سے ہمارے ہم نیند سے اٹھ کر انہیں پلکوں پہ رکھیں گے  بیدار ہوے خواب جو بستر سے ہمارے غصہ نے ہمارے ہمیں برباد کیا ہے ہم قتل ہوے آپ ہی خنجر سے ہمارے منزل کی طلب میں ہیں چلے کتنی مسافت اندازہ لگا میل کے پتھر سے ہمارے نسیم خان

Naat Shareef نعت شریف

 📝۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نعت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔📝


بنی نوع بشر میں آپ کو برتر بناتے ہیں

خدا انسانیت کا آپ کو رہبر بناتے ہیں


ہے ویسے تو جہاں سارا خدا کی ذات کا مظہر 

الگ سب سے محمد کا مگر پیکر بناتے ہیں


درودِ پاک پڑھتے ہیں ادب سے آنکھ موندے ہم 

تصور میں مدینہ کا حسیں منظر بناتے ہیں


اُنہیں دل کی طرف عشقِ نبی الہام ہوتا ہے

عقیدت کا محمد کی جو دل کو گھر بناتے ہیں


نبی کی سنتوں کو کر کے اپنی ذات پر نافذ

دلوں میں اہل باطل کے ہم اپنا ڈر بناتے ہیں


ہمیں آقاء دو عالم سے نسبت ہے جہاں والو!!

سو ہم بنیاد کا اپنی اسے پتھر بناتے ہیں


فراقِ مصطفی میں چیخ پڑتا ہے شجر واللہ

صحابہ جب نبی کے واسطے منبر بناتے ہیں


حضورِ پاک کے صدقہ خدا سے مانگ کر دیکھو

خدا بگڑے ہوے حالات کو بہتر بناتے ہیں


خدا کا خاص ہوتا ہے کرم جس پر بھی دنیا میں

خدا اس شخص کو سادات کا نوکر بتاتے ہیں


نسیم خان

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سجدہ سہو کا مکمل طریقہ

Naat نعت