حضرت علامہ محمد انوار اللہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ

تصویر
حضرت علامہ محمد انوار اللہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ وبانی جامعہ نظامیہ حیدرآباد 

غزل

 غزل

 📝۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔📝


وطن سے کیوں نئی ہجرت دوبارہ کر نہیں جاتا 

پریشاں ہے حکومت کیوں مسلماں ڈر نہیں جاتا


مرا ہر لفظ اس باعث درِ نایاب جیسا ہے 

 معانی کے سمندر سے کبھی باہر نہیں جاتا 


انا کے ساتھ وابستہ جو رکھتا ہے مراسم کو

کبھی احساس کا چھو کر اسے پیکر نہیں جاتا


قسم اللہ کی تب تک مچلتا ہی رہے گا دل

لہو سے سینہء شمشیر جب تک بھر نہیں جاتا


مسائل کی ہوا اس کے ہمیشہ ساتھ رہتی ہے

مسافر در بدر پھرتا ہے لیکن گھر نہیں جاتا


خدا کے ذکر سے قلب و نظر میں جان پڑتی ہے

خدا کے ذکر سے ایمان دل میں مر نہیں جاتا


رِہا ہو کر قفس سے گو زمانے بیت جاتے ہیں

اسیری کا نگاہوں سے مگر منظر نہیں جاتا 


نسیم خان

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Naat Shareef نعت شریف

Naat نعت

Ghazal غزل