غزل

    📝۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔📝 دشمن کا بڑا ربط ہے رہبر سے ہمارے امید نہیں جیت کی لشکر سے ہمارے قدموں سے زر و لعل و گہر جلد اٹھا لو دستار نہ اترے گی میاں سر سے ہمارے سائل!!! نہیں زنجیر ہمارے کوئی در پر لے جا جو ضرورت ہو کھلے در سے ہمارے  ظالم سے ملاقات ہے طے گرچہ ہماری پہلو نہ بدل لے وہ کہیں ڈر سے ہمارے دراصل ہمیں گوش بر آواز نہیں ہیں آتی ہے صدا زور کی اندر سے ہمارے  صورت کوئی پھر اس کے تحفظ کی نہیں ہے قطرہ جو نکل جاے سمندر سے ہمارے اس دل کی طبیعت میں ہے درویش مزاجی بے کار الجھتے ہو سکندر سے ہمارے گزرا ہے وہ منزل کی طرف کر کے اشارہ گزرا جو جنازہ ہے برابر سے ہمارے ہم نیند سے اٹھ کر انہیں پلکوں پہ رکھیں گے  بیدار ہوے خواب جو بستر سے ہمارے غصہ نے ہمارے ہمیں برباد کیا ہے ہم قتل ہوے آپ ہی خنجر سے ہمارے منزل کی طلب میں ہیں چلے کتنی مسافت اندازہ لگا میل کے پتھر سے ہمارے نسیم خان

Naat Shareef. نعت شریف ، اشک ندامت نے اتنا اثر کردیا

نعت شریف 
اشک ندامت نے اتنا اثر کردیا
ازقلم حضرت مولانا محمد انوار الحق نادم قاسمی حفظہ اللہ سیتامڑھی استاد حدیث مدرسہ عبد اللہ ابن مسعود حیدرآباد 

  •  اشک ندامت نے اتنا اثر کردیا
  •  ان کی نگاہوں میں نور نظر کردیا

  • عشق وجنوں لیکر آقا کے قدموں پر
  • حاضر ہوا جو بھی لعل وگہر کردیا

  • ماہ رسالت ﷺ نے نور نبوت سے
  • باطن کی ظلمت کو رشک قمر کردیا

  • راہ ہدایت پر مجھ جیسے فاجر کو
  • شمع یقیں دیکر محو سفر کردیا

  • ظلم وعداوت کو شیریں اداؤں سے
  • ابر کرم بن کر شیروشکر کردیا

  • دل کی نگینے میں جب سے بسی الفت
  • دنیا کی چاہت کو زیر وزبر کردیا

  • شاہ دوعالم نے رب تک رسائی کی
  • دشواریاں ساری آسان تر کردیا

  • ڈالی سلاموں کی ان ﷺ پر نچھاور ہو
  • حق دار دوزخ کا جنت میں گھر کردیا

  • سر میں شفاعت کی امید ودھن لیکر
  • قربان نادم نے جان وجگر کردیا 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سجدہ سہو کا مکمل طریقہ

Naat Shareef نعت شریف

Naat نعت