غزل

    📝۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔📝 دشمن کا بڑا ربط ہے رہبر سے ہمارے امید نہیں جیت کی لشکر سے ہمارے قدموں سے زر و لعل و گہر جلد اٹھا لو دستار نہ اترے گی میاں سر سے ہمارے سائل!!! نہیں زنجیر ہمارے کوئی در پر لے جا جو ضرورت ہو کھلے در سے ہمارے  ظالم سے ملاقات ہے طے گرچہ ہماری پہلو نہ بدل لے وہ کہیں ڈر سے ہمارے دراصل ہمیں گوش بر آواز نہیں ہیں آتی ہے صدا زور کی اندر سے ہمارے  صورت کوئی پھر اس کے تحفظ کی نہیں ہے قطرہ جو نکل جاے سمندر سے ہمارے اس دل کی طبیعت میں ہے درویش مزاجی بے کار الجھتے ہو سکندر سے ہمارے گزرا ہے وہ منزل کی طرف کر کے اشارہ گزرا جو جنازہ ہے برابر سے ہمارے ہم نیند سے اٹھ کر انہیں پلکوں پہ رکھیں گے  بیدار ہوے خواب جو بستر سے ہمارے غصہ نے ہمارے ہمیں برباد کیا ہے ہم قتل ہوے آپ ہی خنجر سے ہمارے منزل کی طلب میں ہیں چلے کتنی مسافت اندازہ لگا میل کے پتھر سے ہمارے نسیم خان

واجبات نماز

واجبات نماز (١٤) چودہ ہیں

(۱) فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنن و نوافل کی تمام رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ پڑھنا۔

 (۲) فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنن و نوافل کی تمام رکعتوں میں،سورہ ملانا۔

 (۳) سورہٴ فاتحہ کو سورہ پر مقدم کرنا۔

 (۴) قرأة اور رکوع کے درمیان ترتیب رکھنا۔

 (۵) تعدیل ارکان کرنا۔

 (۶) قعدہ اولیٰ کرنا۔

 (۷) دونوں قعدے میں تشہد پڑھنا۔

 (۸) لفظ سلام کے ساتھ سلام پھیرنا۔ 

(۹) نماز وتر میں دعاء قنوت پڑھنا۔

 (۱۰) تکبیرات عیدین کہنا (۶/ زائد) ۔ 

(۱۱) جہری نماز میں قرأة جہری کرنا۔ 

(۱۲) سرّی نماز میں آہستہ قرأة کرنا۔

 (۱۳) مقتدی کا امام کے پیچھے خاموش رہنا۔

 (۱۴) مقتدی کے لئے امام کی متابعت کرنا۔

 بعض لوگوں نے دو چار واجبات اور لکھے ہیں مگر وہ مختلف فیہ ہیں۔ (درمختار مع الشامی: ۱/۱۴۳) 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سجدہ سہو کا مکمل طریقہ

Naat Shareef نعت شریف

Naat نعت