حضرت علامہ محمد انوار اللہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ

تصویر
حضرت علامہ محمد انوار اللہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ وبانی جامعہ نظامیہ حیدرآباد 

مرثیہ ، منظوم خراج عقیدت marsiya, manzoom kheraj e aqeedat

بروفات حضرت مولانا مفتی محمد عبد المغنی صاحب نوراللہ مرقدہ ناظم و بانی مدرسہ سبیل الفلاح بنڈلہ گوڑہ وصدرسٹی جمعیتِ علماءحیدرآبا
   
ازقلم: حضرت مولانا محمد انوارالحق نادم قاسمی حفظہ اللہ سیتامڑھی استاد حدیث مدرسہ عبداللہ ابن مسعود حیدرآباد 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


جلتے جلتے بجھ گئی آخر وہ شمعِ انجمن


غمزدہ ہیں جن کی رحلت سے ہر اک اہلِ دکن



مفتی عبدالمغنی جمعیّت کے تھے روشن چراغ


ان سے کتنے فیض پاکر بن گئے روشن دماغ


روز و شب پیتے پلاتے تھے ہدایت کا اَیاغ


ذوق والے پارہے تھے دین و دنیا کا سُراغ 



خدمتِ قوم و وطن میں لمحہ لمحہ تھے مگن 


غمزدہ ہیں جن کی رحلت سے ہر اک اہلِ دکن



بحرِ حکمت کے شِناور علم وفن کے رازداں


قوم و ملت کےلئےرہتے تھے وہ آشفتہ جاں



ہر گھڑی رکھتے تھے جاری کچھ نہ کچھ سرگرمیاں



بس اسی دھن میں تھے وہ گاہے یہاں، گاہے وہاں



دینِ حق پر کردیا قربان اپنا جان و تن


غمزدہ ہیں جنکی رحلت سے ہر اک اہلِ دکن



عصرِ حاضر کے مسائل سے تھے ہر دم باخبر 



تھے اکابر کی نگاہوں میں بھی منظورِ نظر



حق تعالی نے خطابت کا دیا تھا وہ ہنر


جنکے خطبہ سے جھلک جاتی ھے امیدِ سَحر



عند لیبِ خوش نوا بن کر رہے وہ نغمہ زن


غمزدہ ہیں جن کی رحلت سےہر اک اہلِ دکن



کیا ھے سنت؟کیا شریعت؟ سب کو بتلاتے رہے


عظمتِ شانِ صحابہؓ دل میں بیٹھاتے رہے


خیر و شر کےدرمیاں بھی فرق سکھلاتے رہے


ذکرِ رب، ذکرِ نبیؐ سےدل کو گرماتے رھے 



ان کی خدمت کا ھے چرچا انجمن در انجمن


ُغمزدہ ہیں جن کی رحلت سے ہر اک اہلِ دکن



یا الٰہی تو عطا کر ان کو اب باغِ ارم 


ان کی تُربت پہ ہو دائم بارشِ فضل و کرم



ھے فضا خاموش، افسردہ ھے قرطاس و قلم


اے خدا تو صبر دے پس ماندگاں کو دم بہ دم




رہنماءِ جمعیت تھے نازشِ قوم و وطن


غمزدہ ہیں جن کی رحلت سے ہر اک اہلِ دکن 




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Naat Shareef نعت شریف

Naat نعت

Ghazal غزل