غزل

    📝۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔📝 دشمن کا بڑا ربط ہے رہبر سے ہمارے امید نہیں جیت کی لشکر سے ہمارے قدموں سے زر و لعل و گہر جلد اٹھا لو دستار نہ اترے گی میاں سر سے ہمارے سائل!!! نہیں زنجیر ہمارے کوئی در پر لے جا جو ضرورت ہو کھلے در سے ہمارے  ظالم سے ملاقات ہے طے گرچہ ہماری پہلو نہ بدل لے وہ کہیں ڈر سے ہمارے دراصل ہمیں گوش بر آواز نہیں ہیں آتی ہے صدا زور کی اندر سے ہمارے  صورت کوئی پھر اس کے تحفظ کی نہیں ہے قطرہ جو نکل جاے سمندر سے ہمارے اس دل کی طبیعت میں ہے درویش مزاجی بے کار الجھتے ہو سکندر سے ہمارے گزرا ہے وہ منزل کی طرف کر کے اشارہ گزرا جو جنازہ ہے برابر سے ہمارے ہم نیند سے اٹھ کر انہیں پلکوں پہ رکھیں گے  بیدار ہوے خواب جو بستر سے ہمارے غصہ نے ہمارے ہمیں برباد کیا ہے ہم قتل ہوے آپ ہی خنجر سے ہمارے منزل کی طلب میں ہیں چلے کتنی مسافت اندازہ لگا میل کے پتھر سے ہمارے نسیم خان

منظوم تاثرات manzoom ta,assurat

 منظوم تأثرات

از قلم: حضرت مولانا محمد انوار الحق نادم قاسمی حفظہ اللہ سیتامڑھی استاد حدیث مدرسہ عبد اللہ ابن مسعود حیدرآباد


محسن ملت کی ہیں مجھ پر کرم فرمائیاں 

جن سے ہیں اس جامعہ میں رونق ورعنائیاں


مانتا ہوں اپنے رب کے اس بڑے احسان کو

دیکھ لی ہے جامعہ عثمان بن عفان کو


در حقیقت یہ علاقہ ہے بے آب وگیاہ

اس کو اپنے فضل سے آباد کردے، یا الہ!


اس کے ظاہر سے ہویدا ، عظمت قرآن ہے

دل کی آنکھوں سے جو دیکھو ،تو الگ ہی شان ہے


اس کے پروردہ بنیں گے، ایک دن خود بے مثال

اور بنیں گے باکمال وخوش بیان وخوش خصال


طالبان دین کی ہر تشنگی کو دور کر

ذرے ذرے کو الٰہی! تو مثال نور کر


نیک لوگوں کی توجہ ، اس طرف مبذول کر

اس کی اک اک خدمتوں کو اے خدا! مقبول کر


اس کے بانی ، منتظم ، رکھتے ہیں اک عزم جواں

ان کے سینے میں ہے ملت، کے لئے درد نہاں


اہل دل ، اہل نظر ، کا اس پہ ہو سایہ دراز

محسن ملت کی خدمت ، قابلِ صد رشک وناز



دل کی گہرائی سے نادم ، دے رہا ہے یہ دعا

اس کی خوشبو سے معطر ، ہو علاقہ کی فضا

#nadim qasmi

# نادم قاسمی 

#نظم حمد نعت تہنیت نامہ سہرا 


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سجدہ سہو کا مکمل طریقہ

Naat Shareef نعت شریف

Naat نعت