حضرت علامہ محمد انوار اللہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ
google-site-verification=oSIRkc5u5uCnTMIVLnZ2KBnKTFofxZnKD-IcaJvEmJE google-site-verification=oSIRkc5u5uCnTMIVLnZ2KBnKTFofxZnKD-IcaJvEmJE
مفتی محمّد صبغت اللہ قاسمی کے فرزند کے نام
ازقلم: محمد انوار الحق داؤد نادمؔ قاسمی مدھوراپوری حیدرآباد
صبغت کے گھرانے میں، نعمان کی پیدائش
مخفی تھی جو دل میں وہ، پوری ہوئ اب خواہش
یہ وارثِ صبغت ہو اور وارثِ رضواں ہو
انوارِ الہی کی، ہو ان پہ سدا بارش
ہو اس کی حیات اچھی, اسلام کے ساۓ میں
بافیض رہے ہردم*، *نعمان کی ہر کاوش
دادا کی دعاؤں سے نانا کی اداؤں سے
میخانۂ علمی بھی*، *خوب اس پہ کرے نازش
اللہ کی الفت سے، مخلوق کی خدمت سے
نافع رہے اس کا بھی ہر علم وہنر دانش
أحمد ہو، کہ حمد اللہ، فضل اللہ، سمیع اللہ
پوری ہوئ ہر دل کی، خاموش سی فرمائش
دادی کی دعائیں ہیں، نانی کی تمنا ہے
اخلاص ووفا یارب! دے قوتِ فہمائش
نادم کی دعاء یہ ہے، نعماں کے لیے ہردم
دارین میں یا اللہ! دے اس کو بھی آسائش
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسبِ فرمائش: عزیزم مولانا مفتی محمد صبغت اللہ قاسمی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں