حضرت علامہ محمد انوار اللہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ
google-site-verification=oSIRkc5u5uCnTMIVLnZ2KBnKTFofxZnKD-IcaJvEmJE google-site-verification=oSIRkc5u5uCnTMIVLnZ2KBnKTFofxZnKD-IcaJvEmJE
نعت رسولﷺ
ازقلم: حضرت مولانا محمد انوار الحق نادم قاسمی حفظہ اللہ سیتامڑھی استاد حدیث مدرسہ عبد اللہ ابن مسعود حیدرآباد
شہ دیں اگر نہ ہوتے ، تو نہ آسمان ہوتا
نہ کہیں زمین ہوتی نہ کہیں مکان ہوتا ہے
یہ جن وبشر ملائک ، یہ فلک قمر ستارے
یہ چمن ، یہ پھول، خوشبو، کا نہ کچھ نشان ہوتا
نہ وصال کی تمنّا ، لیے دل میں کوئی پھرتا
نہ کسی کے دل کا کوئی ، کبھی ترجمان ہوتا
کوئی اوج پر مکیں ہے ، کوئی بوریہ نشیں ہے
یہ ترقی وتنزل ، کا نہ کچھ گمان ہوتا
میرے بس میں یہ نہیں ہے ، کہ مدینہ جاؤں ورنہ
درپاک پر پہنچ کر کبھی میہمان ہوتا
نہ وفا کا ذکر ہوتا ، نہ جفا کی بات ہوتی
نہ کوئی خوشی غمی کے ، کبھی درمیان ہوتا
نہ کبھی کسی کے دل میں کوئی خواہشیں ابھرتی
نہ کسی کی زندگی میں ، کبھی امتحان ہوتا
میرے مصطفیٰ کے دل سے ، جو وفا شعار ہوتا
توخدا بھی تجھ پہ نادم ، بڑا مہربان ہوتا
#نادم قاسمی
#nadim qasmi
#nazm,naat,hamd
x
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں