غزل

    📝۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔📝 دشمن کا بڑا ربط ہے رہبر سے ہمارے امید نہیں جیت کی لشکر سے ہمارے قدموں سے زر و لعل و گہر جلد اٹھا لو دستار نہ اترے گی میاں سر سے ہمارے سائل!!! نہیں زنجیر ہمارے کوئی در پر لے جا جو ضرورت ہو کھلے در سے ہمارے  ظالم سے ملاقات ہے طے گرچہ ہماری پہلو نہ بدل لے وہ کہیں ڈر سے ہمارے دراصل ہمیں گوش بر آواز نہیں ہیں آتی ہے صدا زور کی اندر سے ہمارے  صورت کوئی پھر اس کے تحفظ کی نہیں ہے قطرہ جو نکل جاے سمندر سے ہمارے اس دل کی طبیعت میں ہے درویش مزاجی بے کار الجھتے ہو سکندر سے ہمارے گزرا ہے وہ منزل کی طرف کر کے اشارہ گزرا جو جنازہ ہے برابر سے ہمارے ہم نیند سے اٹھ کر انہیں پلکوں پہ رکھیں گے  بیدار ہوے خواب جو بستر سے ہمارے غصہ نے ہمارے ہمیں برباد کیا ہے ہم قتل ہوے آپ ہی خنجر سے ہمارے منزل کی طلب میں ہیں چلے کتنی مسافت اندازہ لگا میل کے پتھر سے ہمارے نسیم خان

وضو میں کتنے فرض ہیں اور کتنے واجبات

 سوال: وضو میں کتنے فرض ہیں اور کتنے واجبات ہیں ؟

جواب: وضو میں چار فرض ہیں اور وہ یہ ہیں ،وضو میں چار فرض ہیں :


1۔ منہ (چہرہ) ایک بار دھونا۔(پیشانی کے بالوں سے لیکر ٹھڈی کے نیچے تک اور ایک کان کی لو، سے دوسرے کان کی لو تک)


2۔دونوں ہاتھوں کوایک بار کہنیوں سمیت ( کہنیوں تک )دھونا۔


3۔ چوتھائی حصہ سر کا مسح کرنا۔


4۔ دونوں پاؤں کو (ٹخنوں سمیت) ایک بار دھونا۔


قرآن کریم میں اللہ تعالی نے فرمایا:


{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ}


ترجمہ: اے ایمان والو! جب تم نماز کا ارادہ کرو تو اپنے منہ کو اپنے دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھولو اور اپنے سر کا مسح کرو اور اپنے پاؤں ٹخنوں تک دھولو!


وضو میں کوئی واجب نہیں ہے۔( عمدۃ الفقہ ،جلد :1 صفحہ 114) فقط واللہ اعلم


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سجدہ سہو کا مکمل طریقہ

Naat Shareef نعت شریف

Naat نعت